ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ویکسین لینے کے بعد اکثر بچوں نے سیلفی لے کر خوشی منا ئی ، اسکول کالجوں کے بچوں کا ویکسی نیشن میں جوش وخروش

کرناٹک میں ویکسین لینے کے بعد اکثر بچوں نے سیلفی لے کر خوشی منا ئی ، اسکول کالجوں کے بچوں کا ویکسی نیشن میں جوش وخروش

Sun, 09 Jan 2022 12:31:46    S.O. News Service

بنگلورو،9؍جنوری (ایس او  نیوز)ریاستی حکومت کی جانب سے 15تا18سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسین دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس میں بچے انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں۔ اسکول، کالج،طبی مراکز میں منعقد ویکسی نیشن مہم میں بچوں کے اندر جوش دیکھا گیا اورویکسین لینے کے بعد بچے سیلفی لے کر خوشی منا رہے ہیں۔

بتا یا جا تا ہے کہ شہر کے اہم اسپتالوں میں 15 تا18سال کی عمر کے بچوں کے لئے ویکسی نیشن مہم کا انعقاد کیا گیا اور سیلفی پوائنٹ کا انتظام کیا گیا ہے جہاں بچوں کو ڈوز حاصل کرنے کے بعد خوشی منانے کا موقع فراہم کیا گیا۔اسکے علاوہ اسکول کالجوں میں بھی کووڈ ویکسی نیشن مراکز میں استقبالیہ فلیکس لگا ئے گئے ہیں اور چند مقا مات پر رنگین غباروں سے سجا یا گیا ہے۔بچوں کی تعداد کے پیش نظر اسکول کالجوں میں ویکسی نیشن مراکز قائم کیے گئے۔ویکسین لگوانے والے بچے سیلفی بورڈ اور سلیفی پوائنٹس کے سامنے سیلفی لینے میں مصروف دکھا ئی دے رہے ہیں۔


Share: